Skip to content

ہمارا تعارف

زینب اکیڈمی پچھلے سولہ سالوں سے قائم ایک درسگاہ ھے جس میں فقہ، اخلاق، تاریخ، تجوید القرآن، پریکٹیکل نماز اور وضو، حفظ آیات قران، حفظ معلومات قرآن، حفظ دعا، حفظ احادیث معصومین، حفظ معلومات امام زمانہء اور ذاکری کی تربیت دی جاتی ہے۔ ہمارے یہاں مونٹیسوری سے لیکر بڑی عمر کے افراد کے لیئے کلاسیں ترتیب دی جاتی ہیں لہذا پورا خانوادہ اس ہفتہ وار مدرسے سے ایک ہی وقت میں استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔

جو طلباء و طالبات یہاں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ اپنی دنیاوی ذندگی میں بھی بہترمواقع حاصل کرچکے ہیں اور جو علم دین سیکھا ھے  اس پر عمل کرتے رھے تو آخرت میں انشاء اللہ جنت الفردوس میں مقام پائیں گے۔

محترمہ نسرین معظم صاحبہ  نے اپنے گھر سے اس مدرسے کا آغاز کیا تھا اور اب تقریبا دس سالوں سے یہ مدرسہ، مسجد و امام بارگاہ تنظیم المومنین ٹرسٹ (عزیز آباد نمبر 4) کے تعاون سے امام بارگاہ اور مسچد میں منعقد کیا جاتا ہے، اللہ تعالی اس انتظامیہ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

Views: 162

Translate »