تنگدستی اور پریشانی سے نجات کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور دعا کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کریں۔ یہاں چند دعائیں اور اعمال پیش ہیں جو مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں:
مقدمہ برائے اعمال رد بلا و تنگدستی و پریشانی
پہلے یہ دیکھ لیں کہ جو بلا و پریشانی و تنگدستی ہمارے سامنے ہے کہیں ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے تو نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو دعائيں کام نہیں آئیں گی جب تک اس وجہ کو دور نہیں کردیتے اور اس حوالے سے بہت ساری آیات و روایات سے سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایسے بہت سے کام ہیں اور آپ انکی معلومات علماء سے حاصل کرسکتے ہیں چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی بھی تنگ ہوگی
وَمَنۡ أَعۡرَضَ عَن ذِڪۡرِى فَإِنَّ لَهُ ۥ مَعِيشَةً۬ ضَنكً۬ا وَنَحۡشُرُهُ ۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ أَعۡمَىٰ (١٢٤) قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِىٓ أَعۡمَىٰ وَقَدۡ كُنتُ بَصِيرً۬ا (١٢٥) قَالَ كَذَٲلِكَ أَتَتۡكَ ءَايَـٰتُنَا فَنَسِيتَہَاۖ وَكَذَٲلِكَ ٱلۡيَوۡمَ تُنسَىٰ (١٢٦)
اور جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی بھی تنگ ہو گی اور اسے قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھائیں گے (۱۲۴) کہے گا اے میرے رب تو نے مجھے اندھا کر کے کیوں اٹھایا حالانکہ میں بینا تھا (۱۲۵) فرمائیے گا اسی طرح تیرے پاس ہماری آیتیں پہنچی تھیں پھر تو نے انہیں بھلا دیا تھا اور اسی طرح آج تو بھی بھلایا گیا ہے (۱۲۶) (سورہ طاحا آیات 124-126)
گانا سننے والے تین طرح کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا: "الغناءُ یُورِثُ الفقرَ، و ینبُتُ النفاقَ فی القلبِ، و یُفسِدُ الحیاءَ.”
"گانا (سننا یا گانا) تنگدستی پیدا کرتا ہے، دل میں نفاق اُگاتا ہے، اور حیا کو خراب کرتا ہے۔”
یہ روایت انسان کو گانے اور موسیقی کے روحانی و اخلاقی اثرات کے بارے میں متنبہ کرتی ہے، خاص طور پر یہ بتاتی ہے کہ یہ عمل دنیاوی اور دینی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
اعمال رد بلا و تنگدستی و پریشانی
جب یہ اطمنان ہوجائے کہ کوئی ایسی غلطی انجام نہیں دے رہے جو تنگی و پریشانی کا باعث ہے تو پھر اپنی پوری محنت کے بعد اللہ تعالی سے دعاء اور اللہ تعالی پر توکل۔
توسل از زیارت و تسبیح امام موسی کاظم علیہ السلام باب الحوائج
امام موسی کاظم علیہ السلام باب الحوئج ہیں، ان کی زیارت (بہتر ہے کہ اپنی مادری زبان میں ترجمہ) پڑہیں اور انکے نام کی تسبیح پڑھیں اور انکے وسیلے سے اللہ تعالی سے دعاء کریں، انشاء اللہ تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
امام علی زین العابدین علیہ السلام سے توسّل صحیفہ سجادیہ کے ذریعے
امام علی زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ کی دعاؤں کے ترجمہ پڑھیں اور انکے وسیلے سے اللہ تعالی سے دعاء کریں، انشاء اللہ تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔
Views: 51