اللہ تعالی نے انسان کو قوت کلام دی تاکہ اپنے مطالب دوسروں تک پہنچا سکے اور اپنی ضروریات ذندگی کو پورا کرسکے۔ اللہ تعالی چاہتا تو سب کو ایک ہی زبان کا پابند کردیتا لیکن اس نے چاہا کہ ہم اپنے مختلف قوم و قبیلے، ثقافت اور زبان سے ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔
کسی زبان کو سیکھنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کے اہل زبانوں کے ساتھ ذندگی گزاریں، کچھ عرصے میں ہی آپ اس زبان کو سیکھ جائیں گے۔ عام طور سے کسی زبان کو سیکھنے کے لیئے چار جہتوں میں کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سننا، بولنا، پڑھنا اور لکھنا۔
ان چار جھتوں کے لیئے ہمارے پاس جو مواد موجود ہے اس سے استفادہ فرمائیں، یہ مواد ہماری ملکیت نہیں ہے بلکہ اس کو ہم اپنی ویب سائٹ پر اپنے کرم فرمائوں کی مہربانی سے استعمال کر رہے ہیں۔ البتہ انٹرنیٹ پر اس کے علاوہ بھی بہت سی مفید چیزیں موجود ہے۔
اس لنک پر کلک کریں اور امتحان دے کر ایک اندازہ کریں کہ آپ کو کتنی انگریزی آتی ہے۔
اس مقصد کے لیئے آپ انگلش کی بہت ساری ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، البتہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ ہمارے اس پیج پر موجود ویڈیوز اپنی دلچسپی کے حوالے سے دیکھیں۔
اس مقصد کے لیئے آپ انگلش کی بہت ساری ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں، البتہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ EngVid اسکول کی ویڈیوز دیکھیں، کیوں کہ اس میں اہل زبان کی آپ کو انگریزی سکھائیں گے۔
Views: 103