بسم اللہ تعالی، انگلش زبان کی سننے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیئے ہم نے اس پیج پر کچھ ویڈیوز کا تعارف کروایا ہے۔ ہمارا یہ تجربہ ہے کہ جب ہمارے اسٹوڈنٹس نے ان ویڈیوز کو کچھ مہنوں تک دیکھا تو ان کو انگلش زبان سمجھنا آگئی۔ اور کیوں کے انہوں نے اہل زبان کو سنا تھا اس وجہ سے بولتے وقت ان کا لہجہ بھی انگریزوں جیسا تھا۔
توجہ فرمائیں کے اس پیج پر ان ویڈیوز کا صرف تعارف ہے لہذا آپ کو ان کی سیکڑوں اقسات انٹرنیٹ پر مل جائیں گی اور آپ کو انہیں ذیادہ سے ذیادہ دیکھنا ہے اس توجہ کے ساتھ کہ آپ ان کو غور سے سن رہے ہیں۔
بیٹل فورس فائیو
یہ کہانی ایک نوجوانوں کے گروہ کی ہے جو "ذا ملٹی ورس” کےسارک سے زمین کی حفاظت کی آخری لائن بن جاتے ہیں۔
جنگل بک
مگلی ایک بچہ ہے جو اپنے والدین سے بچھڑ گیا تھا اور اب اسے ایک بھالو جنگل میں پال رہا ہے۔
فکسیز
فکسیز” ایک دلچسپ کارٹون سیریز ہے جو چھوٹے بچوں کے لئے تخلیقی اور تعلیمی فائدے مند ہے۔
سلگٹیرا
کہانی ایک لڑکے، ایلائی شین، کے ارد گرد گھومتی ہے۔ ایلائی ایک سلگ-اسلنگر ہے، جس کا مقصد سلگ ٹیرا کو برائی سے بچانا ہوتا ہے۔
بین اور ہولی لٹل کنگڈم
لٹل کنگڈم چھوٹی راجکماری ہولی اور اس کے دوست بین کا گھر ہے۔ ہولی ایک پری ہے جو ابھی تک جادو کو صحیح طریقے سے سیکھ رہی ہے۔
بوب دی بلڈر
"Bob the builder” برطانوی بچوں کے انیمیٹڈ ٹیلیویژن سیریز ہے جو دنیا بھر میں مقبول ہے۔ یہ شو انمیٹڈ کرداروں کی ایک کاسٹ کو فیچر کرتا ہے، جو بنیادی انشائی گاڑیوں کی طرح ہیں، اور باب، ایک ماہر بلڈر ہیں جو اپنی ٹیم کے ساتھ مختلف تعمیری منصوبوں پر کام کرتے ہیں تاکہ اپنی کمیونٹی کے رہائشیوں کی مدد کر سکیں۔